پشاور(سوات نیوز)محرم الحرام آمد۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور گل بانو کی زیر صدارت ضلعی علماء کمیٹی کے اراکین کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام و عمائدین نے شرکت کی۔
اس موقع پرجید علماء کرام نے اپنے تحفظات کے بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور کو تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور نے ان کے تحفظات کو غور سے سنا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہائی کر وائی۔ انھوں نے علماء کرام و عمائدین سے اپیل کی کہ اپنے اور فیملی ممبران کو جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔علماء کرام و عمائدین نے انتظامیہ کو یقین دلایا کہ وہ محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے اور پشاور میں امن کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گل بانو نے علماء کرام اور عمائدین کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور ان کے جائز مسئل کے حل کی یقین دہائی کروائی۔
948 total views, no views today



