سوات (سوات نیوز )خیبر پختونخوا حکومت کے وژن کے مطابق محکمہ جنگلات سوات نے بھی مون سون کی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر وسیم خان کے مطابق یکم اگست سے باقاعدہ طور پر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ پودے لگا جائینگے۔ سوات میں شجر کاری مہم کے تحت مختلف محکموں ، سرکاری سکولز اور دیگر جگہوں پر خصوصی پودے لگائے جائینگے جبکہ ڈی ایف او وسیم خان کے مطابق عوام کو فری پودے دی جارہےہیں اگر کسی کو پودوں کی ضرورت ہے تو وہ متعلقہ محکمہ جنگلات کی دفاتر سے حاصل کرے انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے مستقبل کے لئے پودے ضرور لگائے ۔ضلع سوات میں مون سون شجر کاری مہم 31 اگست تک جاری رئیگا
768 total views, no views today
Comments



