سوات(سوات نیوز) مٹہ چوک میں مقامی لوگوں کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے گھر کے قریب بجلی لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے مٹہ کالام روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہےمظاہرین کا کہناتھا کہ موجودہ حکومت نے احتجاج پر مقامی رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ ماضی میں اس چوک میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے خلاف احتجاج کیا تھا اس پر تو کسی نے مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر موجدہ حکومت نے مسلہ حل نہیں کیا تو جیل بھرو تحریک چالاینگے۔
517 total views, no views today
Comments



