سوات(سوات نیوز)سوات میں کورونا وبائ دوبارہ سر اٹھانے لگا سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔
ترجمان ہسپتال کے مطا بق اس وقت سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وارڈ میں 107 مریض داخل ہیں جن میں 49 مریضوں کا کرونا ٹیسٹ (ve+) ہے جبکہ 58 مشتبہ مریض ہیں۔
سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کرونا وائرس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں 02 مریض جان کی بازی ہار گئے جن کا تعلق سوات سے ہیں۔
10 مریض ہسپتال سے ڈسچارج کردئیے گئے ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15 نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔
570 total views, no views today
Comments



