پشاور(سوات نیوز)محرم الحرام کے دوران لیڈیز پولیس کی کمی کے باعث پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخواسمیت4 سرکاری محکموں کی خواتین ملازمین سیکورٹی فرائض انجام دیںگی صوبائی حکومت کو خواتین ملازمین کی خدمات طلب کر نے کےلئے سفارشات بھجوادی گئی ہیں محرم الحرام کے دوران حساس اضلاع میں لیڈیز خواتین پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے تاہم لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعداد کم بتائی گئی ہے جس کے باعث مجالس اور دیگر مقامات پر لیڈیز پولیس کی کمی پر حکومتی اداروں نے تحفظات کااظہار کیا ہے جس کے باعث محکمہ تعلیم ، سوشل ویلفیئر ،محکمہ بہبودی ، محکمہ صحت کے 430خواتین ملازمین کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ اس ضمن میں صوبائی حکومت کو سفارشات کی گئی ہے کہ 430ان محکموں کے خواتین ملازمین کی خدمات خیبر پختونخوا پولیس کے سپرد کی جائیں ان خواتین کو پشاور ، ہنگو ، ڈی آئی خان اور ٹانک میں تعینات کیا جائے گا، مراسلے میں پشاور کے لئے 300 ، ہنگو 60 ، دی آئی خان 40 ، ٹانک کےلئے30 خواتین کی خدمات محرم کےلئے جلوسوں میں سرچنگ کےلئے طلب کی گئی ہیں واضح رہے کہ خیبر پختونخوا محکمہ پولیس میں خواتین لیڈیز پولیس کی اس وقت شدید کمی ہے۔
635 total views, no views today



