سوات(سوات نیوز)ملک بھر کیطرح ریسکیو 1122 سوات نے بھی جشن آزادی شاندار اور پرجوش طریقے سے منائی گئی،ڈاریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد کی خصوصی ہدایات پر پاکستان کا 74 واں یوم آزادی ہر بار کی طرح اس بار بھی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر سوات ملک شیر دل خان کی نگرانی میں پُر جوش طریقے سے منائی گئی،
ریسکیو 1122 سوات کی طرف سے مرکزی تقریب سوات ضلعی دفتر میں یوم جشن آزادی بھر پور قومی اور ملی جذبے کے ساتھ منایا گیا
اس پر وقار تقریب کا اغاز مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا فضل حکیم نے پرچم کشائی سے کی اور قومی ترانہ بجایا گیا
ریسکیو اسٹیشن ضلعی دفتر میں جشن آزادی کے موقع پر قومی پرچم کشائی کی تقریب میں سلامی بھی پیش کی گئی اور ریسکیو کے چاق و چوبند دستے نے مارچ پاسٹ کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا،
اس موقع پرریسکیو 1122 سوات نے کالام سٹیشن سمیت تمام 8 اسٹیشنز سٹیشن 11 بابوزئ ، سٹیشن 22 مٹہ، سٹیشن 33 کبل، سٹیشن 44 بریکوٹ، سٹیشن 55 خوازہ خیلہ،سٹیشن 66 بحرین،سٹیشن 77 چارباغ اور سٹیشن 88 کالام میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کئے گئے اور سلامی پیش کی گئی، قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سوات ملک شیر دل خان نے اس موقع پر قوم کو جشن آزادی کے موقع پر مبارک باد پیش کی،
اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئی اور ان شہدا کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئی جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کے لئے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنے وطن عزیز کی مٹی کی
لاج رکھ لی،
جشن آزادی کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ افسران بالا کے ہدایات کی روشنی میں ریسکیو 1122 سوات ہمیشہ کی طرح اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں کسی قسم کی کوئی کسر نہیں چھوڑے گی
502 total views, no views today



