سوات(سوات نیوز)مدین واقعہ میں بے گناہ طالب علموں کی گرفتاری،ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی خان کی طرف سے تحریک استحقاق جمع،ڈی پی او کی طلبی،چند روزقبل مدین کے علاقے قندیل میں سیاحوں کو لوٹنے کے واقعے کے بعد سوات پولیس کی جانب سے ڈی پی او سوات کے حکم پر بے گناہ طالب علموں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کے خلاف ممبر قومی اسمبلی این اے ٹو ڈاکٹر حیدر علی خان نے استحقاق کمیٹی میں ڈی پی او سوات دلاور بنگش کے خلاف استحقاق کی درخواست جمع کرادی،جو سپیکر اسد قیصر نے کاروائی کیلئے استحقاق کمیٹی کو بھجوا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بے گناہ سیاحوں کی ڈکیتی کے الزام میں گرفتاری اور ان پر بے تحاشہ تشدد سے سوات میں سیاحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ڈاکٹر حیدر علی خان نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان سوات سمیت پورے ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ملک میں سیاحت کو فروغ مل سکیں اور عوام کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں اور معیشت بھی مستحکم ہوجائیں لیکن اسکے بر عکس سوات پولیس اور ڈی پی او سیاحوں کو گرفتار کرکے سیاحت کو نقصان پہنچا رہے ہیں جبکہ اس طرح کے اقدامات سے اضلاع کے عوام میں نفرت کی بھی سازش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ میں عوامی خادم ہوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی اور اپنے قائد کے وژن کیلئے ہر فورم پر اواز اٹھا ونگا،انہوں نے کہا کہ سوات میں امن و امان کو سیاحت کو دھچکہ کے حوالے سے بہت جلد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان سے ملاقات کرونگا اور تما م تر صورتحال سے اگاہ کرونگا،ڈاکٹر حیدر علی خان کی جانب سے استحقاق جمع کرانے پر سواتی عوام نے انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کی۔
1,067 total views, no views today



