سوات(خورشید علی )سوات کے تاریخی اور والئی سوات کے یادگار جہانزیب کالج کو پرائیویٹائز کرنے کیلئے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق کل ریاست سوات کے دور میں طلبا کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے کالج تعمیر کیا گیا جس میں مالاکنڈڈویژن کے علاوہ پشاور اورصوبے کے دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے طلبا حصول تعلیم کیلئے اتے تھے، اس کالج کو اب پرائیویٹائزکرنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے اور کل اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا جائیگا، کالج کو BOG سٹیٹس دینے کا حتمی فیصلہ کیا جارہاہے ۔جس کیخلاف سوات کے عوام نے سوشل میڈیا پر کمپئن شروع کردیا ہے اور کالج کی پرائیویٹائزیشن کیخلاف اپنی رائے دے رہے ہیں ۔
965 total views, no views today
Comments



