کبل،تحصیل کبل محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام توتانوبانڈئی سنٹر میں گریڈ 2ٹیچرز ٹریننگ پرسکون ماحول میں جاری ہے اس موقع پر اے ایس ڈی ای او سرکل کبل فضل ربی نے ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا اساتذہ کی حاضری چیک کی اور ٹریننگ کے افادیت پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے کہا کہ دور جدید کے تعلیمی اہداف حاصل کرنے کے لئے صوبائی حکومت وقتا فوقتا ٹیچرز ٹریننگ کا اہتمام کررہی ہے جو کہ تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ٹریننگ کے دوران حاصل شدہ معلومات و طریقہ کار کو بطریق احسن طلباء تک منتقل کریں تاکہ طلباء کو حصول تعلیم کے دوران درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے
انہوں نے ماسٹر ٹرینرز عطاء اللہ اور شاہ صیب کے طرف سے دی جانے والے ٹریننگ کو بے حد سراہا اور ہیڈ ماسٹر شمس الوہاب کو بہترین انتظامات پر داد دی۔
304 total views, no views today


