کراچی(این این ائی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی صورتحال پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت افغانستان کی صورتحال پر پالیسی واضح کرے۔خارجہ پالیسی کے معاملے پر بھی پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت میں دہشتگردی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔افغانستان میں جاری صورتحال افسوسناک ہے لیکن پاکستان کی پالیسی واضح ہرنے چاہیے تاہم اگر حکومت توجہ نہیں دے گی تو دہشت گردی میں اضافہ ہو گا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیشنل ایکشن پلان پر فوری عمل کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔
1,069 total views, no views today



