اسلام آباد(سوات نیوز) سوات سمیت ملک بھر میں کورونا سے اموات میں اضافہ ہوگیا ہے سوات میں گزشتہ چوبیس گھنٹؤں میں چار اموات ہوئی جبکہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 66افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار639 ہو گئی ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن شینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 974 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 57 ہزار 460 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد رہی۔
552 total views, no views today



