صوابی(سوات نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقہ تھانہ صوابی پولیس کی کاروائی, خواجہ سراء کے ساتھ جنسی تشدد اور دھمکی دینے والے دو ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدعی مقدمہ خواجہ سراء ریحان عرف نازکہ سکنہ سوات نے تھانہ صوابی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بونیر سے آئے ہوئے ملزمان صفدر علی اور انعام نے پستول کی نوک پر زبردستی موٹرسائیکل پر سوار کرکے بمقام شگئی خوڑ موٹرسائیکل سے اتار کر میری ساتھ بدفعلی کی اور مجھے دھمکی دی گئی۔
اس واقعہ پر ڈی پی او صوابی محمد شعیب خان نے مقامی پولیس کو اصل حقائق سامنے لانے اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔جس پر ڈی ایس پی صوابی بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ او صوابی سب انسپکٹر عجب درانی بمع پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان صفدرعلی اور انعام اللہ کو گرفتار کر لیا ۔ملزمان کے خلاف جرم 377,506/25TA مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش شروع کی گئی ۔
1,323 total views, no views today
Comments



