جنوبی وزیرستان (این این ائی)جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونےزئی شہید ہوگئے، جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، فائرنگ کاواقعہ17اور18اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدیدفائرنگ کےتبادلےمیں ایک دہشت گردہلاک ہوگیا جبکہ نائب صوبیدارسونےزئی بھی شہید ہوئے۔ ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑسےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔ پاکستان مسلسل افغانستان کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئےکہہ رہا ہے افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال کرنےکی شدیدمذمت کرتے ہیں۔
904 total views, no views today



