ہنگو (سوات نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو اکرام اللہ خان تمام روٹس کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور جلوس کیساتھ ساتھ رہے۔ جلوس کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اکرام اللہ خان نے کہا کہ خوش اسلوبی سے مذہبی ہم اہنگی کےماحول میں کامیاب طریقے سے یوم عاشور کے جلوس کا انعقاد ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مکاتب فکر کے علماء کرام، سیاسی وسماجی شخصیات، ضلعی انتظامیہ اور خاص طور پر پولیس، ایف سی اورپاک فوج نے بہترین انتظامات کیے جنکی بدولت بڑے پر امن ماحول میں عاشور کے جلوس کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہنگو اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ ہنگو میں امن وامان کی جو فضا قائم ہے اس کو برقرار رکھاجائےگا۔ یوم عاشور کے جلوس کے موقع پرکمانڈنٹ ٹل سکاوٹس بریگیڈئیر عاطف مشتاق، ڈپٹی کمشنرکیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
690 total views, no views today



