اسلام آباد(ان لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان میں موجود غیر ملکی صحافیوں کے انخلا کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پراجلاس ہوا جس میں وزیرِ اطلاعات نے انخلاء سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری، فرخ حبیب، سیکرٹری اطلاعات و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیرِ اعظم کو انخلا کے حوالے سے وزارت اطلاعات کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ افغانستان کی صورتحال کے پیش نظر صحافیوں کے لئے وزارتِ اطلاعات میں خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے صحافی برادری کی سہولت کے لیے وزارت اطلاعات کےایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ غیر جانبدار،آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
474 total views, no views today



