کراچی(این این ائی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےشیرپاؤ کالونی میں بلدیہ مواچھ گوٹھ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ مواچھ گوٹھ پر یوم آزادی کے دن دہشت گردوں نے بذدلانہ کاروائی میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا ، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ہم سب اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک یہ دہشتگرد گرفتار نہیں ہوجاتے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کو دس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ابراہیم حیدری میں فشرفوک فورم کے رہنما محمد علی شاہ کے انتقال پر بھی ورثاء سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ محمد علی شاہ کی ماہی گیروں کیلئے جدوجہد قابل تعریف تھی، اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایم این اے آغا رفیع اللہ بھی موجود تھے۔
488 total views, no views today



