مینگورہ، مینگورہ میں قانون کرایہ داری ندارد، مالکان کی طرف سے دکانوں اور مکانات کے کرایے میں ہوشربا اضافہ ، کاروباری طبقہ اور کرایہ داران کے ہوش اڑ گئے ، کوئی پرسان حال نہیں ، عوامی تشویش بڑھ گئی ، جائیداد مالکان منہ مانگے کرایہ وصول کرنے لگے ، تفصیلات کے مطابق سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں قانون کرایہ داران لاگو نہ ہونے کے باعث جائیداد مالکان کی طرف سے دکانوں ا ور مکانات کے کرایے میں ان کے مرضی کے مطابق اضافے کا سلسلہ عروج پر ہے ، جائیداد مالکان کرایہ میں ایک بار پھر اضافہ کرکے کاروباری طبق اور کرایہ داروں کو پریشان کردیا ہے ، جبکہ اس حوالے سے ذمہ داروں نے بھی خاموشی اختیار کررکھی ہے ، جس پر کاروباری طبقہ اور کرایہ داروں نے شدید تشویش کااظہار کیا ہے ادھر عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مینگورہ شہر میں شرح کرایہ مقرر کرکے مالکان کو روزانہ کرایہ زیادہ کرنے سے منع کریں ۔
704 total views, no views today


