اسلام آ باد(این این ائی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سویڈن کی ہم منصب این لینڈے سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے ٹیلیفونک رابطے کرکے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر بھی گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان کے جامع سیاسی تصفیے کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلاء میں معاونت کررہا ہے۔ افغانستان کی موجودہ قیادت کے ابتدائی بیانات حوصلہ افزاء ہیں۔عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو کیلئے کردار ادا کرے۔
846 total views, no views today



