اسلام آباد:(ان لائن) آئی ایم ایف کی جانب سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز کی امدادی رقم پاکستان کو موصول ہونے سے ملکی زرمبادلہ ذخائر20ارب30کروڑ امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے منظور کردہ رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ذخائر20 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے بہتر فیصلوں اور آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کے نتیجے میں رقم پاکستان کو دی گئی۔ رقم کا آئی ایم ایف کے قرضوں سے کوئی تعلق نہیں۔ فنڈ موصول ہونے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے مجموعی ملکی ذخائر کی مالیت 27ارب 41کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
454 total views, no views today
Comments



