اسلام آباد:ان لائن)ایف آئی اے نے امریکا میں سابق سفیر حسین حقانی کو پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ انٹر پول ہیڈ کوارٹرز کو حسین حقانی کی حوالگی سے متعلق خط لکھ دیا ۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انٹر پول ہیڈ کوارٹرز کو حسین حقانی کی حوالگی سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ انٹرپول کو لکھے گئے خط میں ایف آئی اے نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائز استعمال، 2 ملین ڈالرز خرد برد، اور دھوکا دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ خط میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور پاکستان میں ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس لیے انٹرپول حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کرے۔
528 total views, no views today
Comments



