اسلام آباد:( ان لائن) وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ دونوں رہنماؤں کاشنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی امن وسلامتی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ روسی صدر سے گفتگو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پرامن اور محفوظ افغانستان خطے اور پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہافغانوں کے تحفظ و سلامتی کے ساتھ ساتھ مسئلے کا سیاسی حل ضروری ہے۔ عالمی برادری افغانستان کے عوام کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔ دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی امن وسلامتی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزیراعظم نے روسی صدر سے گفتگو میں تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر زور دیا ۔ انہوں نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔
586 total views, no views today



