کبل، پاک فوج 144ائیر ڈیفنس کے زیر اہتمام قائد اعظم یوتھ کمیونٹی سنٹر توتانوبانڈئی میں لوگوں کی تفریح کے لئے بڑے سکرین پر پاکستان انڈیا کرکٹ میچ دکھایا گیا جس میں کیپٹن زوہیب ،وی ڈی سی چئیرمین خورشید خان،اکبر شاہ،شیر علی ،انچارج توتانوبانڈئی پولیس چوکی رفیع اللہ خان سمیت اہلیان علاقہ نے سینکڑوں کی تعداد میں بڑے سکرین پر میچ کو انجوائے کیا میچ کے دوران آرمی اور پولیس کے جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن زوہیب نے کہا کہ پاک فوج امن برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے بڑے سکرین اور پرسکون ماحول میں پاک انڈیا میچ دکھانے پر اہلیان علاقہ نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ایونٹ منعقد کرائے جائیں گے۔
880 total views, no views today


