بریکوٹ، لنڈاکی تا مینگورہ جی ٹی روڈ پر این ایچ اے کے جانب سے کام انتہائی سست روی کا شکار ، روڈ کے عین وسط میں جگہ جگہ روڑے ڈالنے کے باعث گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں ، مسافر ، پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور روڈ سے پیدا ہونے والے گرد وغبا ر کی وجہ سے مختلف امراض پھلنے کا خدشہ ہے، متعلقہ حکام ، ممبران اسمبلی نوٹس لیں ،تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاوے اتھارٹی کے طرف سے لنڈاکی تا مینگورہ جی ٹی روڈ پر گزشتہ کئی مہنوں سے جاری کام انتہائی سست روی کا شکا ر ہے۔
روڈ کے عین وسط میں جگہ جگہ روڑے ڈالنے کے وجہ سے ٹریفک ہر وقت جام اور گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں نظر ارہے ہیں ، ٹریفک جام ہو نے کی وجہ سے ایمرجنسی مریضوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، دوسری جانب روڈ سے پیداہونے والے گرد و غبار سے بھی مختلف امراض پھلنے کا خطرہ لاحق ہے ، اس حوالے سے تحصیل بریکوٹ کے مختلف الخیال لوگوں نے مٰڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ لنڈاکی تا مینگورہ جی ٹی روڈ پر کام نہا یت سست روی کا شکار ہے ، اس رود کے حوالے سے کئی بار بار لوگوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کر چکے ہیں ، مگر این ایچ اے والوں سے اپیل اور احتجاج بھنس کے اگے بیم بجانے کی مترادف ہے ، علاقے کے مکینوں نے این ایچ اے حکام اور ممبران اسمبلی سے پرزور مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ لنڈاکی تا مینگورہ روڈ پر کام تیز کیا جا ئے ، اور عوام کو ریلف دیں ، بصور ت دیگر یہاں کے عوام بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جا ینگے ۔ جس کی تمام ذمہ داری امتعلقہ حکام پر عائد ہو گی ۔
523 total views, no views today


