بریکوٹ، پی کے 81علاقہ مانیار میں مختلف پارٹیوں کے دیرینہ کارکن اپنے پارٹیوں کو خیر آباد کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ۔عمران خان اور صوبائی ممبر اسمبلی عزیز اللہ خان گران پر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے مختلف ادوار میں عوام کو مختلف نعروں پر ورغلا کر ایوان اقتدار پہنچ کر عوامی مسائل کو گذرے ہوئے کل کی طر ح بھول گئے تھے ۔جس کی وجہ سے آج قوم مختلف اقسام کے مسائل کے دلدل میں پھنس چکے ہیں ۔عمران خان اس ملک کے امید کی کرن ہے اور انشاء اللہ ملک میں انصاف اور میرٹ کی بالادستی لا کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز علاقہ مانیار میں مختلف شمولیتی تقاریب منعقد ہوئے جن میں جے یو آئی سے سابق کونسلر مفتی عبدالسلام ،خیر الوہاب ،فضل ھادی ،حاجی نواب ،رضاخان ،شجاع الملک،اے این پی سے اورنگ زیب ،پاکستان مسلم لیگ (ن) سے رحمی کرم،شمش الکرم ،،پاکستان پیپلز پارٹی سے معمبر خان کے علاوہ دیگر اپنے ساتھیوں اور خاندان سمیت پاکستان تحریک انصا ف میں شمولیت اخیتار کی ۔ان تقاریب میں پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران ،گاؤں مانیار کے صدر امانی روم خان ،یوتھ ونگ مانیار کے نائب صدر حمید خان ،حید ر علی ،نسیم خان کے علاوہ دیگر کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے ۔اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے اور آج ہمیں فخر ہے کہ الیکشن کے دوران ہم نے جو وعدے کئے تھے وہ بدریج پورے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے آج بھی مختلف پارٹیوں کے قائدین ،عہدیداران اور کارکنان اپنے سالوں کا ناطہ توڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو کہ ہم پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کارکنو ں کے باہمی مشاورت سے امیدواروں کا چناؤں کریں گے اور مخلص اور ورکر کارکنوں کو آگے لائیں گے ۔بعد میں نئے شامل ہونے والے کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوکر ہمارے ساتھ اس تبدیلی کے جہاد میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
630 total views, no views today


