سوات(سوات نیوز)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے عوام کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا اور مکمل عزت اور احترام ہمارے اولین ترجیح ہے ملاکنڈ ڈویژن خصوصاً سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جن میں تعلیم، صحت، صاف پانی،شاہراہوں کی تعمیر،گلی کوچوں کی پختگی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبے شامل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عثمان آباد مینگورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراے این پی سے نوید عالم، محمد عالم، ارشد، فضل واحد، ہارون رشید، شہزاد، بلال، عمران ساحل اور کاشف اپنے خاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں، اپوزیشن کی شکل میں جمہوریت مخالف چہرے قوم کے سامنے آشکارا ہوگئے ہیں، عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ملک میں شفافیت لا کر ہی رہیں گے اور پی ٹی آئی کی ساری جدوجہد کرپٹ نظام کے خلاف ہے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ جس پرجوش انداز میں سیاسی لوگ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہورہے اور جس شفافیت سے نئے ترقیاتی دور کا آغاز ہوا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023 کا سال بھی پاکستان تحریک انصاف کی بھرپور کامیابی سے طلوع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے تصور اور وزیر اعلیٰ محمود خان کی بھرپور لگن کی وجہ سے صوبہ ترقی کی بہترین منزلیں طے کررہا ہے۔اجتماع سے جاوید خان، محمد زاہد عرف باز خان، ابن امین، سردار علی، خلیل احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا، تقریب میں ضلعی ممبر عشر وزکوٰۃ جہانزیب گوگل، فضل رحمان یوسفزئی، رحمت علی، محمد رحمان سپین خان، یوتھ صدر محمد سہیل خان، یوتھ تحصیل بابوزئی صدر نوید خان اور دیگر پی ٹی آئی ورکرز بھی موجود تھے۔
629 total views, no views today



