ٹھٹھہ( ان لائن ): چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تین سال میں حکومت نےعوام کوتباہی کےسوا کچھ نہیں دیا۔عمران خان عوام کی بےروزگاری اور مہنگائی پر جشن منا رہے ہیں۔ حکومت سے صرف آئی ایم ایف اور ایم ٹی ایمز کو فائدہ پہنچا ہے۔ مکلی میں ملکانی ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم پاکستان نے تین سال کا جشن منایا۔ ہم اس کارکردگی کو مسترد کرتے ہیں۔ عمران خان نے روزگار دینے کے بجائے نوجوانوں سے روزگار چھینا ہے۔ چیئرمین پی پی نے کہاکہ قانونی تجاوزات کے نام پر غریبوں سے گھر چھینے جارہے ہیں اور بنی گالا کو بچایا جارہا ہے۔سندھ میں پانی کی کمی کے معاملے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ ارسا کا کردار اس حکومت کے علاوہ کبھی ایسا جابرانہ نہیں تھا۔ حکومت سے انسانیت کے ناتے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پانی کے مسئلے پر سیاست نہ کرے۔ایسا نہ ہو کہ سندھ کی عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اپنی سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کریں ۔ افغانستان کی صورتحال کا اثر لازمی ہم پر بھی ہوگا۔ماضی کی صورتحال اور اس وقت کی صورتحال میں بہت فرق آیا ہے۔ کراچی میں افغانستان سے پہلے بہت بڑی تعداد میں لوگ آئے تھے مگر اس وقت افغانستان سے آنے والے لوگ عارضی طور پر کراچی میں رہےنگے اور پھر امریکہ چلے جائیں گے۔
380 total views, no views today



