پشاور:(ان لائن) خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ وبائی مرض نے مزید 25افراد کی جان لے لی جبکہ 519 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔ پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25افراد انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 4ہزار884ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے مزید519افراد متاثر ہونے کے بعد صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ59 ہزار483ہوگئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ہونے والے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس نے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاونز کو مزید سخت کرنے اور بعض اضلاع میں کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے پاک فوج کے کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوروناکے بڑھتے کیسز کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاورسمیت اکثر اضلاع میں پولیو مہم کے طرز پر ضلعی افسران ہیلتھ ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر عوام کی ویکسینیشن کر رہے ہیں ۔
816 total views, no views today



