لاہور(این این ائی)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین شرکت کریں گی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ مریم اورنگزیب نے کہا جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلثورز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کی عدم شرکت سے متعلق تاثر مسترد کردیا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ خواتین سے متعلق اگر کوئی خبریں آئی بھی ہیں تو ان پر کان نہ دھریں۔ کراچی جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت ہو گی ۔ خواتین کو الگ انکلوژر اور تحفظ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم پر تنقید کی تھی۔
784 total views, 2 views today