سوات(سوات نیوز)ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ بائی پاس سڑ ک پر ٹآئروں کی دکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی ، اگ سے ایک کروڑ روپے نقصان ہوا ۔
مالک دوکان کے مطابق بجلی کی شارٹ سرکٹ سے گزشتہ شب اگ لگی ، جس کی وجہ سے پورا دکان ملبہ کا ڈھیر بن گیا ، ریسکیو 1122 نے تقریبا چار گھنٹوں کی مسلسل محنت کے بعد اگ پر قابو پولیا ، مالک مکان کے مطابق دوکان میں تیار ٹائرز کے علاوہ دیگر سامان بھی بڑی تعداد میں موجود تھا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے تمام تحصیلوں سے بھی فائر ویکلز سٹاف سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے کامیاب اپریشن کرکے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
آپریشن میں ریسکیو کے 35 سے زائد فائر فائٹرز اور 9 فائر ویکلز نے حصہ لیا۔
831 total views, no views today
Comments



