سوات(سوات نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیاحوں کی حفاظت کے لئے ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار ضلع سوات میں وومن پولیس سٹیشن قائم کر دی گئی، خواتین کے مسائل بروقت حل کرنے کے لئے وومن پولیس سٹیشن میں فیمیل ایس ایچ اُوسمیت پورا سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا، اس کے علاوہ پولیس سٹیشن فتح پور اور پولیس سٹیشن اُتروڑ کا قیام بھی عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ08نئے چوکیات بھی قائم کئے گئے جس میں پولیس پوسٹ بالات تھانہ چپریال، پولیس پوسٹ پڑاؤ تھانہ چپریال، پولیس پوسٹ مندور تھانہ مٹہ، پولیس پوسٹ بیاکنڈ تھانہ مٹہ، پولیس پوسٹ گبین جبہ تھانہ کالاکوٹ، پولیس پوسٹ گجر گبرال تھانہ اُتروڑ، پولیس پوسٹ اُوڈیگرام تھانہ رحیم آباد اور پولیس پوسٹ قلاگے تھانہ کبل شامل ہیں۔تھانہ جات اور چوکیات کے علاوہ مرادے میں پولیس ہیڈ کوارٹر آپر سوات اور لوئر سوات میں ٹریفک ہیڈ کوارٹر سوات بنانے کی بھی منظوری کی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے فوراً بعد ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے نئے منظور ہونے والے پولیس اسٹیشنز، چوکیات، پولیس لائن اور ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے لئے ایس ایچ اُ و سے لیکر کانسٹیبل تک پولیس نفری، اسلحہ ایمونیشن و دیگر ضروری اشیاء بھی دئیے جنہوں نے باقاعدہ کام کا آغاز کر لیا۔اس کے علاوہ سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے سیف سٹی پراجیکٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے جلد از جلد پورے سوات مانیٹرنگ کے لئے جدید آلات نصب کئے جائینگے۔
ڈی پی او سوات کا مزید کہنا تھا کہ اب سوات میں امن کی فضاء قائم ہے اور اس کو برقرار رکھنے کے لئے مزید چوکیات اور پولیس اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر سوات میں سیکورٹی انتظامات کو مزید مستحکم بنائے گئے ہیں کیو نکہ امن وامان کوبرقراررکھنا ہماری سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایت پر پولیس فورس کو عوام کی خادم بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے تعاون سے جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے اس ضمن میں عوام سے بھی اپیل ہے کہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک افراد کی بروقت نشاندہی کریں۔
ضلع سوات کے عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ عبد الغفور آفریدی اور ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش کے کوششوں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کیا کہ پولیس اسٹیشنز، چوکیات، ٹریفک ہیڈ کوارٹر کے قیام سے ضلع سوات کے نوجوانوں کو روزگار کا موقع مل جائے گا اور وہ پولیس فورس میں شامل ہو کر ملک و قوم کے دفاع خدمت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔
ترجمان سوات پولیس
810 total views, no views today



