سوات (سوات نیوز)سوات پولیس کی سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری
متعدد منشیات فروش گرفتار،440لیٹر دیسی شراب، 2160گرام چرس،364گرام ہیروین اور 58آئس گرام برآمد ،صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا NETٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، جاری کریک ڈاؤن کے دوران سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان، ایس ایچ تھانہ رحیم آباد آیاز خان، ایس ایچ اُو تھانہ بنٹر عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 440لیٹر دیسی شراب، 2160گرام چرس، 364گرام ہیروین، 58گرام آئیس، ایک عدد ایک عدد بندوق 12، 2عدد پستول 30بور اور 49عدد کارتوس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کئے۔
522 total views, no views today



