سوات(سوات نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سوات کے علاقے کبل میں انجنئیرنگ یونیورسٹی اورپٰڈز ہسپتال کا سنگ بنیاد کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر کا کہنا تھا کہ سوات کے عوام پر بہت برے حالات گزرے ،آج امن کی فضا ہے،وزیر اعلی بنا تو بہت سارے چیلنجز کا سامنا تھا ، ضم شدہ اضلاع کو پروان چڑھانا بہت بڑا چیلنج تھا، انکا کہنا تھا کہ بے روزگار مولانا کی قیادت میں لٹیروں کا ٹولہ 2023 تک انتظار کریں،، پی ٹی ائی نے 22 سالہ جدوجہد ہے،، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے چیلینج سے کرتا ہوں کہ جب حکومت ختم ہوگی تو میرے ذاتی اثاثے کم ہوئے ہو نگے زیاد نہیں،سابقہ حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھری انکا کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کے بارے میں عمران خان کا موقف سو فیصد درست ثابت ہوا۔ اس سے پہلے اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ پوری صوبے کے غریب عوام کو صحت کارڈ دیکر غریب لوگوں کو صحت کے اچھے سہولیات فراہم کرنے کے موقع فراہم کر دئے، انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے فیز ٹو پر جلد کام شروع کردیا جائیگا ،،دو ارب روپے کے لاگت سے گھر گھر تک گیس سپلائی یقینی بنائیں گے،،مراد سعید کا کہنا تھا کہ موٹروے فیز ٹو پردوماہ بعد کام شروع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سوات میں بہت جلد وومن یونیورسٹی، ڈینٹل کالج, اور زرعی یونیورسٹی کا افتتاح کئا جائے گا،
1,103 total views, no views today



