بریکوٹ، ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان گران نے کہا ہے کہ ملکیدم ہاؤسنگ منصوبے پر صوبائی حکومت کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا سکتی کیونکہ اس پر علاقے کے عوام پر تحفظات ہیں ۔میرے حلقہ نیابت ہر وہ منصوبہ شروع ہو گا جس وہاں کے عوام کو منظور ہو۔اس منصوبے کے خلاف ہر حد تک جاؤں گا چاہے مجھے مستعفی کیوں نہ ہونا پڑے ۔صوبائی حکومت سر سبز خیبر پختون خواہ دیکھنا چاہتا ہے اور علاقہ ملکیدم سر سبز ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کے زمینداروں ،کسانو ں کے علاوہ دیگر لوگوں کے کمائی کا واحد ذریعہ ہے ۔کیونکہ انہوں نے اس علاقے کو آباد کرنے کے لئے عمر بھر کی محنت اور خرچ شامل ہے جو کہ اب باغات کی شکل میں ہیں ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے نمائندہ ایکسپریس کو خصوصی انٹریو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ منصوبے کے خلاف نہیں ہیں مگر یہ منصوبہ سوات کے بنجر زمینوں پر شروع کیا جائے ۔ملکیدم میں اس منصوبے سے علاقے کے عوام کو فائدہ نہیں بلکہ ان کے منہ سے نوالہ چینے کے مترادف ہے ۔ علاقہ ملکیدم سے سالانہ کروڑوں روپے کا آمد ن ہو تا ہے اور یہاں کے ہزاروں لوگ ان باغات کی وجہ سے برسر روز گار ہیں ہاؤ سنگ منصوبہ ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہو گا مگر یہ علاقہ ان باغات کی وجہ سے روزگار کی فراہمی ،ملک کے کونے کونے کو یہاں کے باغات کے بہترین پھل جانے کی وجہ سے ترقی پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملکیدم ہاؤسنگ منصوبہ مردہ گھوڑا ہے اور اس گھوڑے کو زندہ کرنے کی کوششیں ترک کرے کیونکہ کسی بھی صورت میں ملکیدم ہاؤسنگ منصوبہ منظور نہیں ہے ۔انہوں نے علاقے کے زمینداروں اور کسانوں کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہر وہ منصوبہ شروع کرے گی جس سے عوام مطمئن ہوں اور ان کے باہمی مشاورت سے ہوگا۔
854 total views, no views today


