لاہور:( ان لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات میں لتھڑی بھارتی حکومت اپنے ہی ریکارڈ توڑنے لگی۔بزدل بھارتی حکومت سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھی ان سے خوفزدہ رہی۔ حکومت پنجاب کے ترجمان اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایس کے فاشسٹ نظریات میں لتھڑی بھارتی حکومت اپنے ہی ریکارڈ توڑنے لگی۔بزدل بھارتی حکومت سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھی ان سے خوفزدہ رہی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا، زبردستی دفنانا اور ان کے اہل خانہ پر ایف آئی آر قابل مذمت ہے۔بھارتی اسٹیبلشمنٹ کشمیری جدوجہد آزادی کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔سید علی گیلانی سمیت مقبوضہ کشمیر کا ہر مسلمان سچا پاکستانی ہے۔
554 total views, no views today



