سوات(سوات نیوز) سوات پولیس کا سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری , منشیات سمگلر گرفتار6کلو 125گرام چرس، 300گرام آئس برآمد
تفصیلات کے مطابق: صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق سوات پولیس کا NETٹیم کے ہمراہ سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن، جاری کریک ڈاؤن کے دوران سٹی پولیس نے ڈی ایس پی سٹی پیر سید خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلر اشفاق احمد ولد بہادر خان ساکن محلہ شاتی خیل شبقدر چارسدہ حال بخشو پل پشاور کے قبضے سے 6کلو 125گرام چرس، 300گرام آئس برآمد کرلی۔گرفتار منشیات سمگلر کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج کر لیا۔
512 total views, 4 views today