اسلام آباد:(ان لائن) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان منظور کرلیا۔ وزیر توانائی حماد اظہر نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بجلی پیداوار کا طویل مدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا ۔اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کی پروجیکشن دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ۔ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی ۔نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی بجلی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں زیادہ کیپسٹی اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا ۔ ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔
423 total views, no views today



