مینگورہ(سوات نیوز)انسانی حقوق کی آڑ میں خواجہ سراؤں کوفحاشی پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے،ہرغیراسلامی اورغیرانسانی کام کے خلاف آوازاٹھائیں گے،اس حوالے سے جمعیت علماء اسلام کے ترجمان محمد اعجازخان کاکہنا ہے کہ سوات پولیس اس گندگی کو ختم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے،انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والوں کو چاہئے کہ خواجہ سراؤں کوروزگار مہیا کریں،انہیں تعلیمی اصلاحات اورسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ دلائیں،انہوں نے کہاکہ ایسا سرِعام نوجوان نسل کو گناہ کے دلدل میں دھکیلنے کے لئے کسی کوبھی اجازت نہیں دیں گے،خواجہ سرا ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ان کے حقوق پرخاموشی اختیار نہ کی جائے بلکہ انہیں بے راہ روی سے روک کر مثبت کاموں کی طرف راغب کیاجائے۔
758 total views, no views today
Comments



