مینگورہ(سوات نیوز)موٹرسائیکلوں سمیت دیگرگاڑیوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے دفتر آنے والوں کے ساتھ ہرممکن تعاؤن کریں گے،ہم یہاں عوام کی سہولت کے لئے بیٹھے ہیں،کسی کوبھی مایوس نہیں کریں گے،ان خیالات کا اظہار اے ٹی او نثار خان نے سوات میں چارج سنبھالنے کے بعد سوات موٹرسائیکل یونین کے سینئر نائب صدر حسن خان سے اپنے دفترمیں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس سے قبل حسن خان نے نثارخان کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امیدظاہر کی کہ وہ ان کی ایسوسی ایشن سے تعاؤن کریں گے،اے ٹی اونے کہاکہ موٹرسائیکلوں اوردیگر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اس ضمن میں اگر کسی کوکوئی بھی مسلہ یامشکلات ہو تو وہ ہمارے ساتھ براہ راست رابطہ کریں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے کیونکہ ہم یہاں خدمت کے لئے بیٹھے ہیں اور تمام سٹاف کو بھی آنے والے ضرورت مندوں کی خدمت کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
576 total views, no views today



