سوات(سوات نیوز)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں لنڈاکے پولیس نے ایس ایچ او زاہد خان کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے،بمقام لنڈاکے چیک پوسٹ انچارج بخت رحمان،لیڈی پولیس اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے بدوران تلاشی موٹر کار آلٹونمبری 9798سے 3عدد شراب بوتل،3810گرام چرس برآمدکرکے خاتون منشیات سمگلر سمیت تین منشیات سمگلرزگرفتار کئے گئے،گرفتار منشیات سمگلروں میں مسماۃ(ج)زوجہ مغل شاہ ساکن باڑہ شیخ میروبابا،احسان اللہ ولد آمین اللہ ساکن چمکنی پشاور،سہیل ولد مغل شاہ ساکن باڑہ شیخ میروبابا شامل ہیں،گرفتار منشیات سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی گئی۔
436 total views, 4 views today
Comments