ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اپنی آئی پی ایل ٹیم ”کولکتہ نائٹ رائڈرز “ پر بنی ایک ڈاکیومینٹری دیکھ کر روپڑے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ”کولکتہ نائٹ رائڈرز“ پر بنی ڈاکیومینٹری دیکھتے ہوئے میں اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا اوربے اختیار آنکھوں سے آنسو نکل پڑے۔ انڈین پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ جیتنا میری زندگی کا بہت اہم لمحہ تھا، میں اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شکر گزار ہوں، کنگ خان کا کہنا تھا کہ جب میری ٹیم مسلسل 9 میچ ہاری تو مجھے بہت افسوس ہوا لیکن میں نے اپنی تکلیف ظاہر نہیں ہونے دی۔ انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ میری ٹیم جان بوجھ کر نہیں ہاری، تمام کھلاڑیوں نے جیتنے کے لئے بہت محنت کی تھی۔ شاہ رخ خان کی ٹیم پر بنی یہ ڈاکو مینٹری جلد ہی ایک ٹی وی چینل پر دکھائی جائے گی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی”ریڈ چیلیز انٹرٹینمینٹ“ اور اداکارہ جوہی چاولہ نے 2008 میں”کولکتہ نائٹ رائڈرز“ ٹیم خریدی تھی۔ سال 2012 میں گوتم گمبھیر کی کپتانی میں شاہ رخ خان کی ٹیم نے آئی پی ایل کا ٹائٹل جیتا اس وقت پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم ان کی ٹیم کے باؤلنگ کوچ تھے۔
746 total views, no views today


