پشاور:(ان لائن) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں۔کیسز میں کمی نہیں آسکی۔صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونہ وائرس کا شکار مزید 25 مریض انتقال کر گئے جبکہ 628 افراد نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 25افراد انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں کورونہ سےاموات کی تعداد 5225 ہو گئی ہے جبکہ مزید 628افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ صرف پشاور میں نو افراد جان بحق ہوئے مردان میں کورونا سے چوبیس گھنٹوں کے دوران 61 چترال میں35 صوابی میں 32 ملا کنڈ میں 89 افراد متاثر ہوئے ۔
348 total views, 2 views today
Comments