اسلام آباد: (ا ن لائن)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں ایک اعشاریہ تین سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھےتیرہ فیصد سےزائدہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1.37 فیصد کا اضافہ ہو ا ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 13.64 فیصد کی سطح پر پہنچ گی۔ایک ہفتے کے دوران 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں 15 روپے 27 پیسے کا اضافہ جس کے بعد فی کلو قیمت 215روپے تک پہنچ گئی۔ رواں ہفتے 20 کلو آٹے کا تھیلا 58 روپے 48 پیسے مہنگا ہوگیا۔آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1222 روپے تک پہنچ گئی۔
526 total views, no views today
Comments



