سوات، دس سال گزرنے کے باوجود سوات جیل کا قیام ممکن نہ ہوسکا ،سزاء یافتہ قیدی تیمرگرہ ،بونیر اور دیگر اضلاع میں شفٹ کرنے سے سزاء یافتہ افراد اور اُن کے لواحقین کو شدید مشکلات کاسامنا ،تفصیلات کے مطابق سوات جیل جو 2005 ء کے زلزلے میں تباہ ہوگیا ہے اور اس جیل کے بلڈنگ کو قیدیوں کے لئے ناقابل رہائش قراردے کر قیدیوں کو دوسرے اضلاع ،بونیر،تیمرگرہ اور دیگر اضلاع کے جیلوں میں منتقل کردیا گیا تھا دس سال گزرنے کے باوجود سوات جیل کی تعمیر دوبارہ نہ ہوسکی زرائع کے مطابق اس وقت بھی سوات کے سزاء یافتہ قیدیوں کو جیل کے دوبارہ تعمیر نہ کرنے کی وجہ سے تیمر گرہ ،ڈگر اور دیگر اضلاع کے جیلوں میں بھجوایا جاتا ہے جس سے نہ صرف اُن قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اُ ن کے لواحقین کو بھی اُن سے ملاقات کرنے کے لئے آمدورفت میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے سوا ت جیل کے دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
688 total views, no views today


