سوات(سوات نیوز)بی ایچ یو کوٹنی خوازہ خیلہ میں من مانیاں عروج پر،کلاس فور نوکروں نے ڈاکٹروں کی ذمہ داریاں سنبھال لی،بیرون ممالک جانے والے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن نہیں ہوتی،عملہ دس بجے سے پہلے ڈیوٹی کیلئے انا بھی گوارہ نہیں کرتا،عوام میں سخت غم و غصہ اورتشویش کی لہر،حکومت اور حکام بالا سے مداخلت کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقے کوٹنی میں ہزاروں ابادی کی سہولت کیلئے قائم بیسک ہیلتھ یونٹ میں عملہ کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئی ہے اور عملہ دس بجے سے پہلے ڈیوٹی پر نہیں اتا اور مریضوں کو دس بجے بی ایچ او کے باہر انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ کلاس فور ملازمین نے ڈاکٹروں کی ذمہ داریاں سنبھال کر انجکشن لگانے کے ساتھ ساتھ علاج بھی کر رہے ہیں اور مریضوں کے ساتھ رویہ بھی نہایت ہی قابل تشویش ہے،مقامی لوگوں کے مطابق بیرون ممالک جانے والے اورسیز پاکستانیوں کی کورونا ویکسین لگانے کے بعد انکی انٹری بھی نہیں کی جاتی جس کے وجہ سے انکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے اس سے میں مقامی لوگوں نے حکومت،محکمہ صحت اور اعلی حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
554 total views, no views today



