پاکستان کے مختلف اضلاع کی طرح سوات میں بھی پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، پولیو مہم 5 دنوں پر مشتمل ہوگی ، مہم میں شامل ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال اور اس سے کم عمر بچوں کو قطرے پلائیں گے ۔
پولیو مہم دوسرے اضلاع کی طرح ضلع سوات میں بھی 17 تا 21 ستمبر 2021 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئےاہم اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات کے تمام سات تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی ۔
ضلعی انتظامیہ کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ،اور محکمہ تعلیم،محکمہ صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
پولیو مہم کے انچارج ڈاکٹر کفایت اللہ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے پانچ روزہ مہم کے لیے 385 ایریا انچارج اور 96 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1827 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں. جو مجموعی طور پرضلع بھر کے 439844 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے.
پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے اجلاس میں مانیٹیرنگ کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری کی گئی ۔مانیٹرینگ کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 164 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ضلع سوات کے عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں سے سوات میں کوئی کیس سامنے نہیں ایا ہے جو کہ خوش ائند ہے ایک سوال کے جواب میں ڈی سی سوات کا کہنا تھا کہ ضلع کے باویس لاکھ ابادی میں کوئی بھی انکاری نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو ہدف ہمیں ملاہے اس کو مکمل کریں اور ہر بچے کو پولیو قطرے پلائیں۔
پولیو مہم کی سیکورٹی کو بھی سخت کردیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق پولیو قطرے پلانے والےٹیموں کیساتھ پولیس جوان بھی ڈیوٹی پر موجودہونگے اور وہ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنائیں گے۔
اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے بچی کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
728 total views, 2 views today