سوات (سوات نیوز )آل سوات سبزی و فروٹ منڈی یسوسی ایشن کا گروپ بندی کے خاتمے کے لئے اہم اعلان، پوری کا بینہ تحلیل، مشاورت سے4 رکنی عبوری کمیٹی قائم کی جائے گی جو کہ الیکشن کے انعقاد تک کام کرے گی، کمیٹی کے دو ممبر بازار صدر عبدالرحیم نامزد کریں گے جبکہ دو ممبر سبزی و منڈی ایسوسی ایشن کے اراکین نامزد کریں گے،جلد نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار آل سوات سبزی و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نور حسن نے دیگر عہدیداروں چیئرمین حامد خان م،فنانس سیکرٹری اختر حیات، نائب صدر نثار احمد،نائب صدر عباس خان، جائنٹ سیکرٹری سردار عالم اور دیگر کے ہمراہ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جنرل سیکرٹری نور حسن نے کہا کہ کابینہ کی تین سالہ مدت پوری ہوچکی ہے اور گروپ بندی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں اس وجہ سے اتفاق سے آل سوات سبزی و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کی کابینہ کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہیں، نئے انتخابات کے بعد نو منتخب صدر اور عہد یدار برادری کے مسائل کے حل کے لئے عملی جد و جہد کریں گے، برداری میں اتحاد و اتفاق قائم کرکے مسائل کے حل کے لئے بھر پو ر کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ جس پر سوات ٹریڈز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالرحیم تاجروں کے مسائل میں پیش پیش ہوتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں تاجروں کے ساتھ ہوتے ہیں اسی طرح کے جذبے سے سرشار نئے عہدیدار سامنے لائیں گے، اس موقع پر بازار صدر عبدالرحیم نے کہا کہ آل سوات سبزی و فروٹ منڈی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے استعفیٰ مجھے مل گئے، آئندہ انتخابات تک مشاورت سے چار رکنی کمیٹی کا اعلان کریں گے، کمیٹی کے ممبران آئندہ الیکشن کے انعقاد تک کام کریں گے اور نئے انتخابات کے لئے بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔
631 total views, 2 views today