سوات، پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ سوات کے چیئر مین انجینئر عامرکمال خٹک نے میڈیا کے نمائندون سے بات کرتے ہوئے کہا۔ کہ پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن مکمل طور پر غیر سیاسی تنظیم ہے جو کہ اپنے مدد آپ کے تحت یوتھ کی فلاح و بہبود کے لئے سر گرم عمل ہے انجینئر عامرکمال خٹک نے پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن کے چیئر مین مہرین آفریدی،جنرل سکریٹری انجینئر ارشد خٹک،ڈپٹی جنرل سکریٹری جواد ارشد،وائس چیئر مین ظہورالاسلام،جمشید علی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان یوتھ رائٹس ایسوسی ایشن غریب اور نادار سٹوڈنٹس کی بھرپور مدد کریگا اور مستقبل میں طلباء کے بہتر رہنمائی کے لئے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائینگے۔
764 total views, no views today
Comments


