مینگورہ، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی سوات کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر نشاط چوک سے سوات پریس کلب تک واک کیا گیا ،واک کے شرکاء نے دہشت گردی مردہ باد اور پشتو زبان کے حق میں نعرے بھی لگائے اور عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پشتو زبان کو اپنائیں گے ،سوات پریس کلب کے سامنے خورشید کاکاجی ،ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، عمرعلی یوسفزئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ کہ 21 فروری مادری زبانوں کا عالمی دن ہے پختونخواہ ملی عوامی پارٹی ہر سال چترال سے لیکر بولان کے تک شایان شان طریقے سے منا تی ہے ،
مادری زبان کیلئے بنگال کے بنگالوں نے خون بہایا ہے اور اسی دن پر بنگلہ دیش کے چار طالب علموں نے شہادت پیش کی ہے ، لہٰذا وقت کا تقاضا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں مادری پشتو کو دفتری ، سرکاری اور سکولوں کا زبان قرار دیگر تعلیمی نصاب بھی پشتو میں کرایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے زبانوں کا احترام کرتے ہیں مگر ہمارے زبان پشتوں کے ساتھ 1973 میں بے انصافی ہوئی ہے ۔اب وقت کا تقاضہ ہے کہ پختون اپنے مادری زبان پشتو کیلئے کردار ادا کرے ۔
333 total views, no views today


