سوات،سوات میں دہشتگردوں کو دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے ،سوات میں عوام اور وی ڈی سی ممبران کے تعاون سے امن قائم ہوا وی ڈی سی ممبران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد میں زیادہ تر گرفتار کرلیا گیا ہے ملٹری کورٹس میں سوات کے دہشتگردی کے مقدمات بھیجے جائیں گے وی ڈی سی شہدا ء کیلئے یاد گار اور فاؤنڈیشن کے قیام کااعلان کردیا گیا، ان خیالات کا اظہارجی او سی سوات میجر جنرل جاوید بخاری نے ودودیہ ہال سیدوشریف میں سوات سے تعلق رکھنے والے ہزاروں وی ڈی سی ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر بریگیڈئیر عامر اور ضلع بھر کے کمانڈنگ آفیسر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن آزاد خان، ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر سوات بھی موجود تھے میجر جنرل جاوید بخاری نے کہا کہ سوات میں دہشتگردوں کو دوبارہ آنے نہیں دینگے ، دہشتگرد اب بھی سوات کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن عوام کے تعاون سے وہ اپنے مذموم عزائم میں کا میاب نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ افغان حکومت دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے اور جو دہشتگرد بھاگے ہوئے ہیں انکو گرفتاری کرکے قرار واقعی سزا دی جائیگی انہوں نے کہا کہ 23وی ڈی سی ممبران کو شہید کیا گیا ہے جبکہ زیادہ تر ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں باقی جلد گرفتار ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ملٹری کورٹس میں سوات میں دہشتگردی کرنیوالے افراد کی مقدمات بھیجے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ وی ڈی سی ممبران امن کو بر قرار رکھتے ہوئے دہشتگردوں اور انکے معاونین کی نشاندہی کریں انہوں نے کہا کہ وی ڈی سی ممبران پاک فوج کا حصہ ہے وی ڈی سی ممبران احتیاط کریں انہوں نے کہا کہ وی ڈی سی ممبران کے شہداء کیلئے سوات میوزیم میںیادگار شہداء تعمیر کی جاے گی اس موقع پر وی ڈی سی شہداء فاونڈیشن کا بھی اعلان کیا گیا اس موقع پر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وی ڈی سی ممبران نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا ۔۔
340 total views, no views today


