سوات(سوات نیوز)سوات میں قبضہ مافیا کی لسٹ تیار،کیاوزیر اعلی محمود خان قبضہ مافیا کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے جارہے ہیں؟ باخبر ذرائع کے مطابق سرکاری محکمہ نے قبضہ مافیا کی لسٹ تیار کی ہے سرکاری اراضیوں اور دھوکہ دہی سے زمینوں پر قبضہ اور خرید وفروخت کرنیوالوں کے خلاف جلد اقدامات کا آغاز کیا جائیگا۔ سیدوشریف،مینگورہ سمیت سوات کے تمام قبضہ مافیا اور ان کے سہولت کار پٹواری بشمول فارسٹ اہلکاروں کے تفصیلات لسٹ میں موجود ہے سب سے اہم بات یہ ہے کہ قبضہ مافیا میں پی ٹی ائی کے اہم افراد بھی شامل ہےجس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن غیر سیاسی بنیادوں پر کیا جائیگا۔اگر اپ کو قبضہ مافیا کے کسی رکن کے بارے میں معلومات ہو تو بلا خوف وخطر وزیر اعلی تک اپنے شکایات پہنچاکر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔
638 total views, 2 views today
Comments